پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے اپنے طور پر کرائے بڑھا دیئے، عوام کا شدید احتجاج

پشاور: (پی این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے اپنے طور پر کرائے بڑھا دیئے، عوام کا شدید احتجاج، پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے آفٹر شاکس آنے لگے، پشاور میں ٹرانسپورٹرز نے از خود کرایے بڑھادئیے۔لاہور میں بھی ٹرانسپورٹرز نے پندرہ فیصد کرایے بڑھانے کا

مطالبہ کر دیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر ٹرانسپورٹر ز بھی بے لگام ہوگئے، پشاور میں از خود کرائے بڑھا دئیے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ٹرانسپورٹرز نے بین الاضلاعی اور صوبائی کرایوں میں پندرہ فیصد اضافہ کر دیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی کا کرایہ ساڑھے تین سو سے بڑھ کر چار سو روپے ہو گیا، اسی طرف ایبٹ آباد ار مانسہرہ کے سمیت دیگر علاقوں کے کرایوں میں بھی پچاس روپے فی سواری اضافہ کیا گیا، کرائے بڑھنے پر عوام نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔لاہور میں بھی ٹرانسپورٹرز نے 15 فیصد کرائے بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔نان اے سی بسوں کا 15 فیصد جبکہ اے سی بسوں کے کرائے میں 20 فیصد اضافے کا پلان ہے۔ اسلام آباد جانیوالے اب 1200 کی بجائے 1400 روپے کرایہ دینگے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے پر تولنے شروع کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close