اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مٹی کے تیل
کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 84 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیا میں سب سے کم ترین سطح پر ہیں۔ پڑوسی ملک بھارت میں پٹرول کی قیمت 80 روپے سے زیادہ ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 178 روپے بنتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں