کراچی (پی این آئی) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر10پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک روپے کی کمی سی167.50روپے کی سطح پر آگیا ۔یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں
بھی 1.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سی167.40روپے سے گھٹ کر167.30روپے اور قیمت فروخت167.70روپے سے گھٹ کر167.60روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سی167.50روپے سے گھٹ کر167روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سی168.50روپے سے گھٹ کر167.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سی186.50روپے سے گھٹ کر185روپے اور قیمت فروخت188.50روپے سے گھٹ کر187روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید206روپے سے گھٹ کر205.50روپے اور قیمت فروخت 208روپے سے گھٹ کر207.50روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید44روپے سے گھٹ کر43.90روپے اور قیمت فروخت44.50روپے سے گھٹ کر44.40روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید45روپے اورقیمت فروخت45.50روپے مستحکم رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں