ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی، صرافہ بازاروں میں ہلچل مچ گئی

کراچی(پی این آئی)ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی، صرافہ بازاروں میں ہلچل مچ گئی،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کئی روز اضافے کے بعد آج 2300 روپے کمی ہوئی ہے، جس کےبعد قیمت ایک لاکھ 2 ہزار 800 روپے ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق2

ہزار300 روپےکمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار972 روپے کمی کے بعد88 ہزار134 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونےکی قدر15 ڈالر کمی کے بعد1762 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close