کورونا کو مارو گولی کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح ہو گیا سٹال بک کرانے کے لیے بیوپاریوں کی قطاریں لگ گئیں

کراچی(پی این آئی)ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا۔ آج پہلے ر وزہی قربانی کے سیکڑوں جانورپہنچ گئیجبکہ اسٹالوں کی بکنگ کیلئے فارم لینے والے خواہشمند بیوپاریوں کی قطاریں لگ گئیں۔ پیر کو ایڈمنسٹریٹربلاک میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جبکہ دوردراز علاقوں سے آنیوالے بیورپاریوں اور

اسٹالز حاصل کرنے کے خواہمشد افراد کی بڑی تعداد نے مویشی منڈی کا رخ کیا۔سپرہائی وے مویشی منڈی میں آج سے پلاٹوں کی بکنگ کیلئے فارم کا اجراء کردیا گیا،وی وی آئی پی ،وی آئی پی اور جنرل بلاکس کی الاٹمنٹ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرہوگی۔ ایڈمسٹریٹرمظفرحسن کاکہناہے کورونا ایس اوپیز پرسختی علمدرآمد ہوگا،اسٹالز بکنگ کیلئے پہلے آنیوالے بیوپاریوں اورتاجروں کو پلاٹس کا اجراء ہماری پہلی ترجیح ہے۔ ساہیوال ،خیرپور اور لاڑکانہ سے آنیوالے بیوپاریوں محداسلم ، شیرمحمداورحا جی نیازل کاکہنا تھاکہ ہم سیکڑوں مویشی سے لدے ٹرک لیکرکراچی آئے ہیں اسٹالز بک ہوتے ہی جانوروں کے ساتھ اپنا پڑاو ڈال دیں گے،اندرون اور بیرون شہرسے ابتک پانچ سوسے زائدقربانی کے جانور مویشی منڈی لائے جاچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close