ماحول کی بہتری کے لیے بڑا فیصلہ ملک میں پٹرول، ڈیزل کی کوالٹی یورو 2 سے یورو 5 کر دی گئی، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں پٹرول، ڈیزل کی کوالٹی یورو 2 سے یورو 5 کر دی گئی، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان نے پٹرول و ڈیزل کی یورو 2 سے یورو 5 پر منتقلی کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے پٹرول اور ڈیزل سے متعلق تاریخی فیصلہ کر لیا،جس کے بعد پاکستان

میں پٹرول و ڈیزل کوالٹی یورو 2 سے یورو 5 تک بڑھائی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پٹرول و ڈیزل کی یورو 5 پرمنتقلی کی منظوری دے دی گئی۔اس حوالے سے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 6 ماہ پہلے پٹرول کی کوالٹی بہتر بنانے کا وعدہ کیا تھا، یکم اگست سے پٹرول یورو 5 پر منتقل کر دیا جائےگا جبکہ ڈیزل جنوری2021 سے یورو 5 کے برابر چلا جائےگا۔امین اسلم کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت 70 فیصد پٹرول اور 40 فیصد ڈیزل درآمد ہو رہا ہے،پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہوگا جو یورو 2 سے یورو 5 پرمنتقل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں صرف یورو 5 ہی دستیاب ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں