سونے کی قیمت اڑنے لگی، فی تولہ 1300 روپے اضافے کے بعد قیمت ایک لاکھ 2 ہزار روپے ہو گئی

لاہور(پی این آئی) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1300 اور 1114 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 12 امریکی ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی

نئی قیمت 1748 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، سکھر، حیدر آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔دوسری طرف فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1114 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 87448 روپے ہو گئی ہے۔مزید برآں چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا جس کے بعد چاندی کی قیمت 1050 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close