امریکی کرنسی کی بریکیں فیل۔۔ایک ڈالر کتنے روپے کا ہو گیا؟انٹربینک سے اہم خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔انٹر بینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 65 پیسے کا اضافہ ہوا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 65 پیسے اضافے کے ساتھ 167 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔12 جون کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں 2.76 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی

مارکیٹ میں جمعرات کو بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہااور ڈالر.70۔166روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید90پیسے کے اضافے سی165.50روپے سے بڑھ کر166.40روپے اور قیمت فروخت70پیسے کے اضافے سی166روپے سے بڑھ کر166.70روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید165.50روپے سے بڑھ کر166.20روپے اور قیمت فروخت166 روپے سے بڑھ کر166.70روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید184روپے اور قیمت فروخت186روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 205روپے سی205.30روپے اور قیمت فروخت207روپے سے بڑھ کر207.30روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید 43.20روپے سے بڑھ کر43.60روپے اور قیمت فروخت43.70روپے سے بڑھ کر44.10روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید44.20روپے سے بڑھ کر44.60روپے اورقیمت فروخت 44.70روپے سے بڑھ کر45.10روپے ہوگئی۔دوسری جانب لک میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 70 ملین ڈالر کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 12 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 16.775 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 16.705 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 10.107 ارب ڈالر اور بینکوںکے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.868 ارب ڈالرہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں