کراچی(پی این آئی)سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالراوردیگرغیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ سے سونے کی قدر میں بھی فی تولہ 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 99300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قدر600 روپے اضافے سے
85134 روپے ہوگئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 12 ڈالر اضافے سے 1727 ڈالر فی اونس ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں