عالمی منڈی میں تیل پھر سستا ہو گیا، مزید کتنی کمی ہو گئی؟حیران کن وجہ بھی پتہ چل گئی

ٹوکیو /سنگاپور(پی این آئی) عالمی منڈی میں منگل کو تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی دیکھنے کو ملی ہے جس کی وجہ دنیا کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹر ز کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعدمنڈی پر ایک بار پھر بے یقینی کی کیفیت

رہی اور تیل کی طلب میں کمی کے خدشے کے پیش نظر اس کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں بیس سینٹ کمی ہوئی جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 39.52 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔اسی طرح امریکی خام تیل اکیس سینٹس یا صفر اعشاریہ فیصد کمی کے ساتھ 36.91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیاہے۔خیال رہے دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد اسی لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ لاطینی امریکہ اس موذی وبا کا نیا مرکز بن چکا ہے جہاں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ امریکہ اور چین میں ایک بار پھر یہ وائرس سراٹھارہاہے تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ شاید یہ دونوں ممالک اب دوبارہ لاک ڈاون کی طرف نہیں جائیں گے۔چیف گلوبل مارکیٹس سٹریٹجسٹس سٹیفن انز کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق ہیڈلائنز نے تیل کی طلب کو کم کردیا ہے جس سے بدقسمتی سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے لاک ڈاون واپس آرہاہے۔واضح رہے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وہاں جزوی لاک ڈاون کیاگیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close