کراچی صرافہ مارکیٹ میں سونا 900روپے فی تولہ مہنگا، 98ہزار 900روپے ہو گیا

کراچی(پی این آئی)کراچی صرافہ مارکیٹ میں سونا 900روپے فی تولہ مہنگا، 98ہزار 900روپے ہو گیا، کراچی صرافہ مارکیٹ میں 900 روپے فی تولہ اضافے کے ساتھ سونا 98 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کا ریٹ 84 ہزار 791 روپے ریکارڈ کیا گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا فی اونس 18 ڈالر اضافے کے

ساتھ 1730 ڈالر پر فروخت ہوا۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور پاکستانی مارکیٹ میں 1050 روپے تولے پر لین دین ہوتا رہا۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 17.45 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close