بجلی صارفین پر بجلیاں گرانے کی تیاریاں، ٹیرف میں فی یونٹ کتنا اضافہ ہوگا؟بری خبر سنا دی گئی

کراچی(پی این آئی)کےالیکڑک نےاپنےصارفین پردو ارب 26کروڑروپےسےزائدکابوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے، اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے ماہانہ اور سہ ماہی ٹیرف میں ردوبدل کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق کےالیکڑک کی جانب سےدائر کردہ درخواست میں جنوری 2020ء کے لیے

65 پیسے، فروری کے لیے 97 پیسےفی یونٹ اورمارچ کےلیے؂48پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست نیپراکودےرکھی ہے۔کےالیکٹرک کی جانب سےبجلی مہنگی کرنےسےصارفین پر2ارب26کروڑروپےسےزائد بوجھ پڑے گا۔صارفین کواپریل کےلیے62پیسےجبکہ اکتوبرتادسمبر2019ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں11پیسےکمی کاریلیف کالالی پاپ بھی دیاجائےگا۔نیپرا 23 جون کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close