پشاور کے تاجروں کا چینی 70روپے کلو فروخت کرنے سے انکار، ہول سیل 80 پرچون 85سے 90روپے فروخت جاری

پشاور (پی این آئی)پشاور کے تاجروں کا چینی 70روپے کلو فروخت کرنے سے انکار، ہول سیل 80 پرچون 85سے 90روپے فروخت جاری، تاجروں نے چینی 70 روپے فی کلو پر فروخت کرنے سے انکارکر دیا ہے ہشتنگری اور ہو ل سیل مارکیٹ میں چینی 80روپے فی کلو جبکہ اندرون شہر اور مختلف علاقوں اور بازاروں

کے تاجر چینی 85سے 90کلو فروخت کر رہے ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر چینی12 روپے سستی کرتے ہو ئے نرخ 70روپے فی کلو مقرر دیا ہے اور اس ضمن میں جاری ہونیوالے اعلامیہ کیمطابق چینی کا ریٹ 80روپے سے کم کر کے 70روپے فی کلو کردیاہے تاہم پشاور کے تاجروں نے چینی 70روپے میں فی کلو فروخت کرنے سے انکار کردیا ہے اور چینی بدستور 75سے 80روپے میں فروخت کر رہے ہیں انتظامیہ چینی کو 70روپے فی کلو میں فروخت کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں