کراچی (پی این آئی)حکومت بجٹ میں نرمی کرے، تاجروں کو خصوصی ریلیف دے، سیلز ٹیکس کم کرے، بلاسود قرضے دے، کراچی کے تاجروں کا مطالبہ، کراچی میں تاجر رہنماؤں نے حکومت سے بجٹ میں نرمی کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت بجٹ میں تاجروں کو خصوصی
ریلیف فراہم کرے، اور تاجروں کے لیے بلا سود قرضوںکا اعلان کیا جائے۔حکیم شاہ نے کہا کہ کوروناسے کاروبار پہلے ہی بہت متاثر ہوا ہے اس لیے سیلز ٹیکس کو کم کرکے 9 فیصد کیا جائے اور انکم ٹیکس کی شرح کو 50 فیصد تک کم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط کو ایک سال کے لیے موخر کیا جائے۔اس کے علاوہ حکیم شاہ نے کہا کہ 50 ہزار سے زائد کیش نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرط کو بھی ختم کی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں