لندن (پی این آئی)پٹرول، ڈیزل سے چلنے والی گاڑی تبدیل کریں، بجلی سے چلنے والی کار خریدیں، حکومت 12 لاکھ روپے کے برابر رقم دے گی،برطانیہ کی حکومت ڈیزل اور پیٹرول سے چلنے والی اپنی پرانی گاڑیوں کی جگہ الیکٹرک کاریں خریدنے والے شہریوں کو 6000 پاؤنڈ تک معاوضہ دینے پر غور کر رہی
ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت کے زیر غور اس منصوبے کا مقصد برطانیہ کی کار مینو فیکچرنگ کے شعبے کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے میں مدد دینا ہے جو کرونا وائرس کی وبا کے باعث بری طرح متاثر ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں