پیٹرول دوبارہ مہنگا ہونے کا خدشہ ، تیل پیدا کرنیوالے ممالک کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

لندن(پی این آئی)خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خصوصی اجلاس ہوا جس میں تمام رکن ممالک نے اپریل میں طے کردہ معاہدے کو مزید ایک ماہ کی توسیع دے دی جس سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔اجلاس میں اتفاق کیاگیا کہ تیل کی یومیہ پیداوار نو اعشاریہ سات

ملین بیرل رکھنے کا عمل آئندہ ماہ بھی جاری رکھا جائے گا اور معاہدے کے تحت رواں سال جولائی تا دسمبرسلسلہ وار طریقے سے یومیہ پیداوارسات اعشاریہ سات ملین بیرل تک لائی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون میں نرمی اوراوپیک کے اتفاق سے تیل کی قیمتوں میں استحکام آگیا ہے جبکہ اجلاس کے دوران اتحادیوں خصوصا روس نےتیل کی قیمتیں بڑھانےکیلئےپیداورمیں کمی کا فیصلہ کیا۔اوپیک ممالک کے اتفاق کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور گزشتہ روز تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔امریکی خام تیل کی قیمت2اعشاریہ چودہ فیصد اضافے کے ساتھ انتالیس اعشاریہ 55ڈالرجبکہ برطانوی خام تیل 2اعشاریہ اکتیس ڈالرکے اضافے کے ساتھ بیالیس اعشاریہ اکتیس ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

close