مزید 15 روپے کی کمی،ایک ہی ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی دوسری بار کمی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے ہائی اوکٹین کی قیمت میں مزید 15 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ترجمان پی ایس او کے مطابق ہائی اوکٹین کی قیمت میں 15 روپے کی کمی کے بعد یہ 157 سے کم ہو کر 142 روپے فی لٹر ہوگیا ہے۔ موجودہ ہفتے کے دوران حکومت کی جانب سے پٹرولیم

مصنوعات کی قیمت میں یہ دوسری کمی ہے۔اس سے قبل یکم جون کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کی تھی۔ پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے ہائی اوکٹین کی قیمت میں مزید 15 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ترجمان پی ایس او کے مطابق ہائی اوکٹین کی قیمت میں 15 روپے کی کمی کے بعد یہ 157 سے کم ہو کر 142 روپے فی لٹر ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں