کاروبار میں ہفتے کے آخری دن پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے 55 ارب ڈاب گئے

کراچی(پی این آئی)کاروبار میں ہفتے کے آخری دن پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے 55 ارب ڈاب گئے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مندی چھائی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 282.03پوائنٹس کی کمی سے 34119.39پوائنٹس کی سطح پرآگیا اور 65.39فیصد کمپنیوں کے حصص کی

قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب سرمایہ کاروں کو 55ارب8کروڑ35لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت 10.53فیصد زائد رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس282.03پوائنٹس کی کمی سے 34119.39پوائنٹس ہو گیا۔دریں اثناعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی آنے کے باجود مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی ۔فی تولہ سونے کی قیمت 97ہزار700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت83ہزار762روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خر ید80پیسے کی کمی سے 163.50روپے اور قیمت فروخت75پیسے کی کمی سے 163.75 ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 163.30روپے اور قیمت فروخت163.80 ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید179.50روپے اور181.50روپے رہی۔ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید200روپے اور قیمت فروخت 202روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید42.40روپے اور قیمت فروخت 43روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید گھٹ کر43.40روپے اور قیمت فروخت44روپے ہوگئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close