روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مسلسل اوپر، انٹر بینک میں روپیہ 41 پیسے مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مسلسل اوپر، انٹر بینک میں روپیہ 41 پیسے مہنگا ہو گیا۔ مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری ہے، آج امریکی کرنسی کے ریٹ میں 41 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 41 پیسے کمی کے بعد 163روپے 25 پیسے پر

ٹریڈ ہوا، گزشتہ تین دن کے دوران ڈالر ایک روپے 64 پیسے سستا ہو چکا ہے جس کے سبب بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 180 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close