ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی، سٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی

کراچی ( پی این آئی )ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی، سٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کو معمولی مندی رہی۔سرمایہ کار وفاقی بجٹ قریب آنے اورکورونا کیسز میں اضافہ کے باعث حصص کی خریدوفروخت سے گریزاں رہے ،جس سے کے ایس ای100انڈیکس 6.63پوائنٹس کی کمی

سے 34401.42پوائنٹس کی سطح پرآگیا ۔بدھ کو ابتدائی اوقات میں مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس34656پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا،بعد ازاں شیئرز کی فروخت کا دباؤ بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 6.63پوائنٹس کی کمی سے 34401.42پوائنٹس ہو گیا ۔کے ایس ای30انڈیکس1.56پوائنٹس اضافے سے 15073.04 اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس8.83پوائنٹس اضافے سے 24677.11 پر بند ہوا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید45پیسے کمی سے 164.75 سے گھٹ کر164.30روپے اور قیمت فروخت50پیسے کمی سے 165 سے گھٹ کر164.50 جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت70پیسے کمی سے 165.20 سے گھٹ کر164.50روپے ہو گئی۔ ادھرعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 700روپے کمی سے 97ہزار700روپے فی تولہ ہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوانٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22ڈالرکی کمی سے 1718ڈالر ہوئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close