لاہور (پی این آئی )ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا، ایک ہی دن میں قدر کتنی کم ہو گئی؟ بڑی خبرآگئی…پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے وار تیز ہو گئے ہیں اور متاثر ہ افراد کی تعداد 80ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جس کے اثرات معیشت پر بھی دکھائی دیئے لیکن اب لاک ڈاؤن کھل چکا ہے تاہم آج انٹر بینک میں ڈالر کی
قدرمیں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر164 روپے 30 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبارمیں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آتا رہا ، صبح کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 34 ہزار 408 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 34 ہزار 657 پوائنٹس پر پہنچ گیا تاہم یہ تیزی سارا دن بر قرار نہ رہ سکی اور کچھ ہی دیر میں بھی سے مارکیٹ میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیا ، 100 انڈیکس اس وقت 6 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 406 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں