سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹڈ کے سال 2020-21 کے لیے انتخاب، میاں نعیم جاوید چیئرمین، چودھری محمد افضل شاہین دوبارہ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب

سیالکوٹ (چوہدری عمر نواز سرویا ) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹڈ کے سال 2020-21 کے لیے انتخاب میں میاں نعیم جاوید چیئرمین اور چودھری محمد افضل شاہین دوسری مرتبہ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔ سیال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی وائس چیئرمین کا دوسری مرتبہ انتخاب ہوا ہے۔میاں نعیم

جاوید کو بانی چیئرمین میاں محمد ریاض، محمد حنیف خان، انجینئر خاور انور خواجہ اور چودھری رضا منیر نے نامزد کیا جبکہ چودھری محمد افضل شاہین کو ڈائریکٹر سیال چودھری محمد جاوید، محمد داؤد سائر، ذوالفقار احسن بھٹی اور میاں عتیق الرحمن نے نامزد کیا۔ سیکرٹری سیال محمد جہانگیر خان نے بطور الیکشن کمشنر فرائض سرانجام دیئے۔کاغذات نامزدگی کے وقت چیئرمین ندیم انور قریشی، بانی چیئرمین میاں محمد ریاض، محمد حنیف خان، انجینئرخاور انور خواجہ اور سابق وائس چیئرمین نعیم یوسف،چودھری رضا منیر، ڈائریکٹر سیال چودھری محمد جاوید، محمد داؤد سائر، ذولفقار احسن بھٹی، میاں عتیق الرحمن بھی موجود تھے۔ میاں نعیم جاوید سیالکوٹ کے پہلے ضلعی ناظم و صدر سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کے طور اہم خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ سیال کے لیے بھی ان کی خدمات انتہائی قابل ذکر ہیں۔ چودھری محمد افضل شاہین ان کے ساتھ بطور یونین ناظم سمبڑیال کام کام کر چکے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close