ڈالر ایک بار پھر اونچا اڑنے لگا، روپے کے مقابلے میں قیمت بڑھنے لگی

کراچی(پی این آئی) ڈالر ایک بار پھر اونچا اڑنے لگا، روپے کے مقابلے میں قیمت بڑھنے لگی، ڈالر کی ایک مرتبہ پھر بلند پرواز، انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے قدر میں مزید90 پیسے اضافہ ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے آغاز پر امریکی کرنسی کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا، 90 پیسے اضافے کے ساتھ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 164 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا۔یاد رہے گزشتہ ہفتے بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ 70 پیسے اور انٹربینک میں ایک روپیہ 12 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close