سونے کو تو آگ ہی لگ گئی، 800 روپے فی تولہ مزید مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سونے کو تو آگ ہی لگ گئی، 800 روپے فی تولہ مزید مہنگا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہونے کے بعد اس کی قیمت 97 ہزار200 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 868 روپے اضافے کے بعد 83ہزار333 روپے ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ 14 اپریل پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی تھی۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر پاکستان کرنسی کے مقابلے میں ایک روپے 12 پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ڈیلرزکے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 12 پیسے مہنگا ہوکر ایک سو 63 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔فاریکس ڈیلرزکا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کی جانب سے بیرون قرضوں کی مد میں حالیہ ادائیگیوں کے بعد پاکستانی کرنسی پر دباو بڑھ گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close