لاہور میں بازار، شاپنگ پلازے ہفتے کے سات دن کھلے رہیں گے، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی)لاہور میں بازار، شاپنگ پلازے ہفتے کے سات دن کھلے رہیں گے، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے اعلان کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا کہنا ہے شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹیں ہفتے کے ساتوں روز کھلیں گی۔حکومت پنجاب کی طرف سے مارکیٹیں بند کروانے سے متعلق

کوئی نیا نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔ سپریم کورٹ کی واضح ہدایات پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے۔پنجاب حکومت کی طرف سے مارکیٹیں بند کروانے بارے نئی پالیسی آئے گی تو عمل درآمد کروایا جائے گا، فی الحال 21 مئی کو ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close