عید الفطر ختم ہوتے ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے اوقات کار جاری کر دیئے ، کتنے بجے سے کتنے بجے تک کھلے رہیں گے؟

کراچی (پی این آئی)عید الفطر ختم ہوتے ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے اوقات کار جاری کر دیئے ، کتنے بجے سے کتنے بجے تک کھلے رہیں گے؟…. اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے بعد بینکوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔ اسٹیٹ بنک کے جانب سے جاری کردہ اوقات کے مطابق تمام

بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعرات صبح 10 سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک کھلیں گے۔ بینکوں اور مالیاتی اداروں میں 1:30 سے 2 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز بینکوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔قبل ازیں اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے رمضان کے دوران بینکوں کے اوقات کار کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے بعد بینکوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز بینکوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close