کراچی (پی این آئی)کراچی میں مرغی کا گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، 450 روپے کلو، لاہور میں 350 روپے،ملک بھر میں مرغی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی میں ایک کلو مرغی کا گوشت 450 روپے میں ملنے لگاجبکہ لاہور میں قیمت 360 روپے تک پہنچ گئی۔وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے
ٹولٹن مارکیٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولٹری ایسوسی ایشن نے وعدہ خلافی کی۔ عید سے قبل پولٹری ایسوسی ایشن نے برائلر کی قیمت 260 روپےکا وعدہ کیا تھا۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اگر ہڑتال کی دھمکی دیں گے تو شوق پورا کرلیں۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسی قسم کی چیکنگ نہیں کی جا رہی، کمر توڑ مہنگائی نے پہلے ہی پریشان کر رکھا ہے رہی سہی کسر عید پر مرغی کے مہنگے گوشت نے نکال دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں