ڈالر اور سونا دونوں مہنگے ہو گئے، سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آخری دن مندے کا رحجان

کراچی(پی این آئی) ڈالر اور سونا دونوں مہنگے ہو گئے، سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آخری دن مندے کا رحجان۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا جس سے کے ایس ای100انڈیکس مزید 96.20پوائنٹس کی کمی سے 33836.61پوائنٹس کی سطح پر آگیاجبکہ

55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ مندی کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے سے سرمایہ کاری مالیت2 ارب 80کروڑ51لاکھ روپے بڑھ گئی ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس34046پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم بعد ازاں عید اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرمایہ کار حصص فروخت کو ترجیح دینے لگے جس سے تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی ۔دوسری جانب کے ایس ای30انڈیکس 47.72پوائنٹس کمی سے 14747.60 اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس10.57پوائنٹس کمی سے 24380.74پوائنٹس پر بند ہوا ۔دریں اثناعالمی مارکیٹ میں17ڈالر فی اونس کی نمایاں کمی کے باجود مقامی سطح پرسونا مزید مہنگا ہو گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50روپے اضافے سے سونے کی قیمت95ہزار850روپے فی تولہ اور دس گرام کی 43روپے اضافے سے 82ہزار176روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں20پیسے اضافے سے قیمت خرید160.60روپے سے بڑھ کر160.80روپے اور قیمت فروخت160.80روپے سے بڑھ کر161روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 160.30روپے سے بڑھ کر160.50روپے اور قیمت فروخت160.80روپے سے بڑھ کر161روپے ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close