اسلام آباد(پی این آئی)عید پر حکومت 6 کی بجائے صرف ایک چھٹی، پیداواری یونٹس کو 24 گھنٹے کام کی اجازت دے، فیڈریشن آف چیمبر کے عہدیدار کا انوکھا مطالبہ۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے کنوینر اور پاکستان بزنس اینڈ انٹیلیکچوئل فورم (پی بی آئی ایف) کے صدر
میاں زاہد حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید پر 6 چھٹیوں کے بجائے صرف ایک چھٹی دی جائے اور ایس او پيز کے ساتھ پیداواری یونٹس کو 24 گھنٹے کام کی اجازت دی جائے۔صدر ایف پی سی سی آئی میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے صنعت، کامرس، تجارت اور داخلہ کی وزارتوں کو بتایا ہے کہ پہلے ہی 45 دن کے لاک ڈاؤن کے باعث برآمدی آرڈرز 70 فیصد تک متاثر ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بزنس کمیونٹی کو تنخواہوں اور بلز کی ادائيگی کے لیے پہلے ہی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔صدر ایف بی سی سی آئی نے مطابق کیا کہ عید پر 6 چھٹیوں کے بجائے صرف ایک چھٹی دی جائے اور ایس او پيز کے ساتھ پیداواری یونٹس کو 24 گھنٹے کام کی اجازت دی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں