اسلام آباد(پی این آئی)اچھی خبر، پاکستان کے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کے قرضے کی ادائیگی مؤخر ہو گئی، حفیظ شیخ نے اعلان کیا،وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کے قرضے ری شیڈول کرالیے ہیں۔اسلام آباد میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ سے جرمنی اور
فرانس کے سفیروں نے ملاقات کی اور کورونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں ممالک کے سفیروں نے 20 بڑی معیشت والے ممالک کے گروپ جی ٹوئنٹی کی پیشکش اورمزید قرض کی ضرورت پر بھی گفتگو کی۔اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کمرشل قرضوں کی ری شیڈولنگ پر تاحال کام نہیں کیا، بیشتر نئے قرض پرانے قرضوں کی ادائیگی کے لیے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سےقبل پاکستان کی اقتصادی ترقی کی نمو میں 3 فیصداضافہ متوقع تھا لیکن کورونا وائرس کےبعد جی ڈی پی منفی ایک سے ڈیڑھ فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جی ٹوئنٹی ممالک سے قرضوں کو مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا،پاکستان کا مؤقف تھا کہ غریب ملکوں کے قرضوں کو مؤخر کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے 1.8 ارب ڈالرز کے قرضوں کو مؤخر کردیا گیا ہے، وزارت خزانہ قرضوں کے ایکٹ پر عمل درآمد کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں