کراچی (پی این آئی) ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوگئی، گزشتہ ماہ اپریل کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنی کی قدر میں مجموعی طور پر 6.53 روپے کی کمی ہوئی ۔ گزشتہ ماہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں کمی ہوئی۔
6.53روپے کی کمی سےایک ماہ میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 166.70 سے گھٹ کر 160.17 روپے ہوگئی۔ڈالرکی قدر گھٹنے سے دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر1.50روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.50روپے سے بڑھ کر159.50روپے اور قیمت فروخت 159روپے سے بڑھ کر160.50روپے ہو گئی اسی طرح زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں7روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسکے بعد یورو کی قیمت خرید168روپے سے بڑھ کر172روپے اور قیمت فروخت 170روپے سے بڑھ کر174روپے ہو گئی جبکہ4روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 191روپے سے بڑھ کر195روپے اور قیمت فروخت193روپے سے بڑھ کر197روپے ہو گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر میں1روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں