حکومت نے خاموشی سے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پرخاموشی سے ٹیکسز بڑھا دئیے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے قیمتوں میں کمی تو کی لیکن پٹرولیم مصنوعات پرخاموشی سے ٹیکسز بڑھا دئیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈیزل کے پر49.11روپے فی لٹر ٹیکس عائد کیا گیا ہے، لیوی اور ڈیوٹیز

عائد، ہائی سپیڈ ڈیزل کے ایک لیٹرپر پیٹرولیم لیوی میں 14 روپے 51 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 15.49روپے سے بڑھا کر 30 روپے فی لٹر کردی گئی ہے۔پیٹرول کی قیمت خرید 35.73 روپے، قیمت فروخت 81.58روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت خرید 30 روپے99 پیسے، قیمت فروخت 80 روپے 10 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 11 روپے 64 پیسے سیلز ٹیکس الگ سے عائد ہے، حکومت نے مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی بڑھاکر کر 18روپے 2 پیسے کردی، لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی بڑھاکر 11 روپے 18 پیسے کردی گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی سپلائی کاسٹ 30 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 3 روپے 12 پیسے ڈیلر مارجن عائد کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے وصول کیا جارہا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر آئی ایف ای ایم 1 روپے 54 پیسے وصول کیا جا رہا ہے، پیٹرول کے فی لیٹر پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 60 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، پٹرول پر لیوی 17.16 روپے سے بڑھاکر 23.76 روپے کردی گئی۔پیٹرول کے فی لیٹر پر 11 روپے 85 پیسے سیلز ٹیکس الگ سے عائد ہے۔پٹرول کی فی لیٹر سپلائی کاسٹ 35 روپے 73 پیسے بنتی ہے، پٹرول کے فی لیٹر پر 3 روپے 70 پیسے ڈیلر مارجن وصول کیا جارہا ہے، پیٹرول پر او ایم سی مارجن 2 روپے 81 پیسے وصول کیا جارہا ہے، پیٹرول کے فی لیٹر پر آئی ایف ای ایم 3 روپے 73 پیسے وصول کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پٹرولیم مںصوعات کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے تک کمی کا اعلان ہے، جس کے بعد پٹرول 15 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 27روپے15 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 15 روپے اور مٹی کا تیل 30 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔

close