پاکستان میں ڈالر مزید کتنا سستا ہو گیا؟ پاکستانیوں کیلئے شاندارخبر آگئی

کراچی (پی این آئی)کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے اور اس کے اثرات معیشتوں پر بھی گہر ے ہیں تاہم اب پاکستانیوں کیلئے ایک اچھی خبرا ٓئی ہے کہ ڈالر سستا ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں71 پیسے کمی ہوئی ہے

جس کے بعد ڈالر 160 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے کیونکہ صبح صبح کاروبار میں شاندار تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوات تو انڈیکس 33 ہزار 158 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں 859 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس نے 34 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرلی ہے ،100 انڈیکس اس وقت 2.59 فیصد اضافے کے ساتھ 34 ہزار 18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 343 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 759 تک پہنچ گئی۔ دنیا بھر میں 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد متاثرہوئے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 874 کیسز اور 19 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار 61 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 5 ہزار695، خیبرپختونخوا 2313، بلوچستان 978، اسلام آباد 313، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 333 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 52 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close