کراچی(پی این آئی)تین روز مستحکم رہنےکے بعد سونے کی قیمت بدل گئی،عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تین روز سے مسلسل کمی کے بعد ایک اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 500 روپے اور فی اونس ایک ڈالر مہنگا ہوگیا۔کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج
(بدھ 29 اپریل کو) سونے کی فی تولہ قیمت مزید 500 روپے اضافے سے 96 ہزار 800 روپے پر آگئی، دس گرام سونا 428 روپے مہنگا ہوکر 82 ہزار 990 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر کی اضافے سے فی اونس 1710 ڈالر کا ہوگیا۔مقامی اور عالمی مارکیٹ میں 3 روز کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ 900 روپے جبکہ فی اونس 25 ڈالر کم ہوگئے تھے۔پاکستان میں 9 اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 96 ہزار 800 روپے تھی جو (جمعرات 16 اپریل کو) ایک ہفتے کے دوران 4 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ایک ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ فی اونس سونا 1652 ڈالر سے 86 ڈالر مہنگا ہوکر 1738 ڈالر ہوگیا تھا۔اس سے قبل 2011ء میں عالمی مارکیٹ میں سونا 1900 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک چلا گیا تھا۔کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 950 روپے اور دس گرام 814.47 روپے پر فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 0.05 ڈالر بڑھ کر 15.22 ڈالر ہوگئی۔کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے سونے اور زیورات کی دکانیں بند ہیں، آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کی جانب سے سونے کے نرخ اندازے کے تحت جاری کئے جاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں