چھوٹے کاروبار کرنے والے 35 لاکھ افراد کے لیے مراعات کا پیکج اقتصادی رابطہ کمیٹی میں منظور

کراچی(پی این آئی)چھوٹے کاروبار کرنے والے 35 لاکھ افراد کے لیے مراعات کا پیکج اقتصادی رابطہ کمیٹی میں منظور۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 35 لاکھ چھوٹے کاروباروں کے لیے پیکیج کی منظوری دے دی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا، جس میں ’وزیراعظم چھوٹا

کاروبار امدادی پیکیج‘ منظور کیا گیا۔اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ 5 کلو واٹ تک بجلی والے کاروبار اور 70 کلو واٹ لوڈ تک کی صنعتوں کا 3 ماہ کا بل حکومت ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مئی، جون، جولائی 2019 کے بلوں کی مساوی رقم ان کے بجلی کے بل کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی جائے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بجلی استعمال کے ڈیٹا کے لیے پچھلے بل کو بینچ مارک کے طور پر استعمال کیا جائے گا، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے بل میں جمع رقم 6 ماہ تک قابل استعمال ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج سے 95 فیصد کمرشل اور 80 فیصد انڈسٹریل صارفین کو فائدہ ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close