کراچی کے چھوٹے تاجر صوبائی حکومت سے ڈیل کرنے میں کامیاب ہو گئے، کاروبار کیسے ہو گا؟ جانیے

کراچی (پی این آئی) حکومت سندھ اورکراچی کےچھوٹےتاجروں کےدرمیان معاملات طے پاگئے۔ تاجربرداری کاکہناہےکہ انہیں آن لائن کارروبارکی اجازت مل گئی ہے۔آن لائن کاروبارمیں لین دین میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کو ترجیح دی جائے گی۔کمشنرکراچی کےدفترمیں حکومتی ٹیم اورچھوٹےتاجروں کےدرمیان ہونے والی

ملاقات میں تاجروں کوحکومت نے آن لائن کاروبارکی اجازت دے دی۔ تاجررہنماوں کاکہناہےکہ آن لائن کاروبارصبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک ہوگا۔کاروبارکےدوران دکان کا شٹر صرف ڈیلیوری کے وقت ہی کھولنےکی اجازت ہوگی۔ کارروبارکےدوران ڈیلوری بوائے کو چھ فٹ کافاصلہ رکھناضروری ہوگا۔ایس او پیزپرعمل درآمدنہ کرنےکی صورت میں انتظامیہ کو دکان سیل کرنےکی اجازت ہوگی۔تاجررہنماؤں کامؤقف ہے کہ حکومت نے پیر سے آن لائن کاروبار کی اجازت دینے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔…….پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close