پاکستان میں ڈالر مزید سستا ہونے کا امکان ، زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ۔۔ قومی خزانہ ڈالروں سےلبالب بھر گیا

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر 1.39 ارب ڈالر مل گئے۔بدھ کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی کہ اسے آئی ایم ایف سے 1.39 ارب ڈالر مل گئے ہیں اور آئی ایم ایف سے یہ رقم ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ (آر ایف آئی) کے تحت ملی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئی

ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب 39 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکج کی منظوری دے تھی۔آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے پاکستانی معیشت پر انتہائی اہم اثرات مرتب ہوئے ہیں اور حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے، اس مقصد کیلئے معاشی پیکج کا بھی اعلان کیا گیا اور حکومت عوامی صحت پر اخراجات میں اضافہ کر رہی ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق یہ پیکج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرے گا، پیکج سے بجٹ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا اور پاکستان کو زرمبادلہ ذخائرمیں کمی پرقابو پانے میں مدد ملے گی۔آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان یہ فنڈ کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے استعمال کر سکے گا، پاکستان کو فنڈ ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کی مد میں جاری ہوں گے، پاکستان توازن ادائیگی کے لیے ہنگامی ضروریات پوری کر سکے گا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف پاکستان کیساتھ قریبی رابطے میں ہے، کورونا کیاثرات کم ہوتے ہی مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے جس میں 6 ارب ڈالرز کے موجودہ ای ایف ایف پروگرام کے تحت بات چیت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close