سٹاک مارکیٹ کی تیزرفتاری 32 ہزار کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی

کراچی(پی این آئی)سٹاک مارکیٹ کی تیزرفتاری 32 ہزار کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے اختتام تیزی کے رجحان سے ہوا۔آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس32422 پر تھا اور شروع میں ہی شدید مندی دیکھی گئی جس کے سبب انڈیکس

31,893 تک گر گیا تھا۔ابتدائی ایک گھنٹے میں کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے سبب اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکاری رہی۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور انڈیکس نمبر بتدریج بہتر ہوئے۔اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک مجموعی طور پر29 پوائنٹس کے اضافے سے32,452 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 41 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 32 ہزار 464 کی سطح پر ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں آج 177,642,657 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 9,100,088,908 پاکستانی روپے رہی۔گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔ منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 499 کی سطح سے ہوا اور اختتام پر1076 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 831 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کا اختتام 667 پوائنٹس کے اضافے سے 33 ہزار499 کی سطح پر ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close