اچھی خبر ،ڈالر کی قیمت میں کمی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی

کراچی (پی این آئی) اچھی خبر ،ڈالر کی قیمت میں کمی،سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی۔کورنا وائرس کے وار اس وقت پوری دنیا میں جاری ہیں جس کے باعث بڑے بڑے ملکوں کی معیشتوں کو بھی شدید دھچکا پہنچاہے اور لاک ڈاون سی صورتحال کا سامنا ہے تاہم اس دوران پاکستانیوں کیلئے ایک اچھی خبر

ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے تاہم دوسری جانب یہ مسئلہ بھی درپیش ہے کہ سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی منظوری اور شرح سود میں کمی کے باعث اب ڈالر کی قدر ایک دم کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے ، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.99 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 161 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے حالانکہ گزشتہ روز کاروبار میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس میں 667پوائنٹس کا اضافہ ہواتھا تاہم آج صورتحال یکسر مختلف ہے ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 499 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس گرتا ہی چلا گیا تاہم اب 100ا نڈیکس 507 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 32 ہزار 992 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے اور اس نے 33 ہزار کی نفسیاتی حد کھو دی ہے ۔یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 9 ہزار 216 ہو گئی ہے اور 192 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم دو ہزار 66 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close