عالمی منڈی میں تیل کا تیل نکل گیا، امریکی خام تیل کی قیمت صفر سے بھی نیچے چلی گئی، کوئی مفت لینے کو بھی تیار نہیں

اسلام آباد (پی این آئی) عالمی منڈی میں تیل کا تیل نکل گیا، امریکی خام تیل کی قیمت صفر سے بھی نیچے چلی گئی، کوئی مفت لینے کو بھی تیار نہیں،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل بدترین گراوٹ کا شکار ہوکر صفر کی سطح سے بھی نیچے چلا گیا۔عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ

( ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمتوں میں 107 فیصد تک کی ناقابل یقین کمی دیکھی گئی اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت منفی زون میں داخل ہوگئی اور اس میں مزید کمی کا سلسلہ جاری ہے۔پیر کے روز امریکا میں تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تیزی سے ختم ہونے کی خبروں کے بعد قیمتوں میں شدید مندی دیکھی گئی اور ایک دن کے دوران 37.63 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جو کہ1983 کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔دوسری جانب برینٹ کروڈ آئل 25.62 ڈالر فی بیرل کی سطح پر مستحکم ہے جب کہ عالمی گیس کی قیمت 6 فیصد اضافے سے 1 ڈالر 87 سینٹ پر موجود ہے۔کینیڈین خام تیل کی قیمت بھی ایک ڈالر فی بیرل سے کم ہوگئی ہے جس کے بعد کینیڈا میں تیل کی پیداوار بند کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔۔۔

close