اسٹیٹ بینک آ ف پاکستان نے شرح سود میں کتنی کمی کر دی؟ نا قابل یقین تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کردی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شرح سود میں مزید 200 بیسس پوائنٹس کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مرکزی بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کردی ہے جس کے بعد شرح سود 11 فیصد سے کم ہو

کر 9 فیصد ہو گیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے عالمی مالیاتی اداروں کے اندازوں کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو منفی 1.5 فیصد رہے گی، اور آئندہ مالی سال کی ڈی پی میں 2 فیصد اضافہ متوقع ہے، جب کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی، جو آئندہ مالی سال میں کم ہوکر 7 سے 9 فیصد رہے گی۔

close