بے نامی جائیدادیں تو سنا تھا، چینی کا کاروبار بھی بے نامی ہو نے لگا، چکرا دینے والی رپورٹ آ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)بےنامی اکاؤنٹس، بےنامی جائیدادوں اور بےنامی اثاثوں کے بعد اب ’بے نامی چینی کاروبار‘ کا معاملہ سامنے آ گیا ہے ۔چینی بحران پر کی جانے والی تحقیقات کےدوران اربوں روپوں کا ’بےنامی چینی کاروبار‘ بھی نکل آیا ہے جس کے مطابق ٹرک ڈرائیورز، سیکیورٹی گارڈز، ذاتی ملازموں کے

ناموں پر اربوں روپوں کی چینی کی خرید و فرخت کی گئی ہے۔انکوائری کمیشن کی جانب سے 192 لوگوں کےشناختی کارڈز کا ڈیٹا اسٹیٹ بینک کوبھجوا دیا گیا ہے جس کے بعد تحقیقات ہوں گی کہ کس کس بینک میں بےنامی اکاؤنٹس ہیں۔اس انکشاف کے بعد تحقیقات ہوں گی کہ پیسہ کہاں سےآیا اور اکاؤنٹس کے پیچھےکون ہیں جبکہ رواں ماہ 25 تاریخ کو چینی کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔تحقیقات کے دوران مزید انکشاف ہوا ہے کہ چینی بے نامی اکاؤنٹ کے ذریعہ بھی خریدی گئی ہے جبکہ 192 ایسے لوگ ہیں جو ٹرک ڈرائیور، نائب قاصد اور سیکیورٹی گارڈز کے نام پر چینی کا کاروبار کر رہے ہیں ۔تحقیقات کے مطابق جن کے نام پر چینی خریدی جاتی رہی ہے وہ لوگ بے روزگار ہیں اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو گن مین کے طور پر کام کر رہے تھے، ان کے شناختی کارڈ استعمال کیے گئے۔چینی بحران پر کی جانے والی تحقیقات کے نتیجے میں اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چینی خریدنے کے کاروبار میں 192 سے زیادہ لوگ ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close