اسلام آباد (پی این آئی) پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وائرس نے11 نکاتی ٹرمز آف ریفرنس (ٹی اوآرز) کو حتمی شکل دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اکیلے اس عالمی وباء سے نہیں لڑ سکتی‘ملکر مقابلہ کرنا ہوگا‘رمضان میں خوراک کی ضرورت بڑھ جائے گی۔مخیر حضرات آگے آئیں ‘آنے والے تین چار ہفتے
خطرناک ہوسکتے ہیں ‘ہمیں اس وقت کی تیاری کرنی ہے‘ ٹائیگر فورس پر وضاحت آنی چاہیے‘کورونا سے پاکستانی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔وسط فروری سے اب تک پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 21 فیصد کمی ہوچکی ہے‘ روپے کی قدر میں تین فیصد‘سرمایہ کاری پورٹ فولیومیں 1عشاریہ 4 ارب ڈالرکمی ہوئی۔2021 میں جی ڈی پی کی شرح نمو کم رہے گی‘برآمدات اور ترسیلات زرمیں بھی کمی ہوئی ‘ گندم کی کٹائی کے لیے ہر طرح کی انڈسٹری کھول رہے ہیں‘اقتصادی بحران کورونا سے بڑاخطرہ ہے ‘ ضروری اشیاء کیلئے سپلائی لائن کھول دی جائے گی‘ بتدریج لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے رہنماءراجہ پرویز اشرف ‘ن لیگ کے خواجہ آصف‘مشیرخزانہ حفیظ شیخ ‘ مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد‘وفاقی وزیرحماد اظہر ‘ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ‘میرحاصل بزنجواور دیگر نے کیا۔ جمعرات کو پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وائرس کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہواجس میں ارکان نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی ۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایاکہ کورونا کے بعد پاکستانی معیشت پر بھی اثرات پڑے۔ وسط فروری سے اب تک پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 21فیصد کمی ہوچکی ‘روپے کی قدر میں 3فیصد کمی واقع ہوگئی ہے،2021 میں جی ڈی پی کی شرح نمو کم رہے گی‘کورونا کی وجہ سے برآمدات اور ترسیلات زرمیں بھی کمی ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں