اسلام آباد (پی این آئی)روس اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی خبروں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 12 فیصد تک اضافہ ہوا لیکن معاہدے کی تفصیلات سامنے نہ آنے کے بعد تیل کی قیمتیں پھر کم ہوگئیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث کاروباری سرگرمیاں منجمد ہوکر رہ گئی
ہیں جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی مانگ میں کمی کے باعث اس کی قیمتیں گذشتہ 12 سے 18 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب تیل پیدا کرنے والے اہم ملک روس نے سعودی عرب کی قیادت میں تیل پیدا کرنے والے 14 ممالک کی تنظیم اوپیک کا مطالبہ منظور کرنے سے انکار کردیا۔سعودی عرب چاہتا تھا کہ اوپیک سمیت روس جو کہ اوپیک کا رکن نہیں ہے ، تیل کی پیداوار میں کمی کردے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں برقرار رکھی جاسکیں تاہم روس کے انکار کے بعد اوپیک ممالک نے بھی خام تیل کی پیداوار میں کمی سے انکار کردیاجس کے باعث تیل کی قیمتیں مسلسل نیچے جارہی ہیں۔برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے روس اور سعودی عرب کی قیادت میں اوپیک ممالک کے درمیان آج ہونے والے ویڈیو کانفرنس اجلاس میں فریقین 2 کروڑ بیرل یومیہ کمی پر راضی ہوگئے۔رائٹرز کے مطابق ایک اور ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ تعداد ایک کروڑ بیرل یومیہ ہے جو کہ 2 سال کے دوران بتدریج کم کی جائے گی۔تیل پیدا کرنے والے بڑےممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے معاہدے کی خبر کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 12 فیصد تک اضافہ ہوا۔معاہدے کی تفصیلات نہ آنے کے بعد قیمتیں دوبارہ نیچے آگئیں،عالمی منڈی میں امریکی خام تیل ٹریڈنگ کے دوران 24.36 ڈالر فی بیرل سے 28.36 ڈالر پر آگیا جب کہ برینٹ کروڈ آئل 32.36 ڈالر سے 36.40 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔تاہم معاہدے کی تفصیلات اور پیداوار میں کمی کی اصل مقدار سامنے نہ آنے کے بعد تیل کی قیمتیں دوبارہ نیچے آگئیں۔عالمی منڈی میں امریکی خام تیل اس وقت 25.33 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے جب کہ برینٹ کروڈ آئل 33.15 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں