کورونا وائرس، ملکی خزانہ خالی ہو گیا، زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کی کمی ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 46کروڑ 50لاکھ ڈالرکی کمی ہوگئی ہے۔ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک کے معاشی حالات خراب ہورہے ہیں اور پاکستان میں بھی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 46کروڑ 50لاکھ ڈالرکی کمی ہوگئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی

زرمبادلہ کےذخائرمیں 46 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرکزی بینک کےذخائر10ارب72 کروڑڈالررہ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب26کروڑڈالرہوگئے ہیں۔مجموعی طور پر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 16ارب98کروڑڈالررہ گئے ہیں۔ دوسری جانب مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہاہے کہ کورونا کے بعد پاکستانی معیشت پر بھی اثرات پڑے، عالمی سطح پر مینی فکچرنگ اور ائر ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہوئیں،وسط فروری سے اب تک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 21فیصد کمی ہوچکی ، سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو 1عشاریہ 4ارب کم ہوا ،روپے کی قدر میں 3فیصد کمی واقع ہوگئی ہے،2021میں جی ڈی پی کی شرح نمو کم رہے گی۔جمعرات کو مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کورونا سے پہلے معیشت بہتر اور ذخائر میں اضافہ ہورہا تھا،فروری میں مہنگائی میں کمی،برآمدات میں3فیصد اضافہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ درآمدات 18فیصد کم ہوگئیں،روپیہ مستحکم اوربجٹ خسارہ 2اعشاریہ 3فیصد کم ہوا ،کورونا کے بعد پاکستانی معیشت پر بھی اثرات پڑے ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی سطح پر مینی فکچرنگ اور ائر ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ وسط فروری سے اب تک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 21فیصد کمی ہوچکی ۔ انہوںنے کہاکہ سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو 1عشاریہ 4ارب کم ہوا ،روپے کی قدر میں 3فیصد کمی واقع ہوگئی ہے،2021میں جی ڈی پی کی شرح نمود کم رہے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں