کورونا کےمنفی اثرات،لاک ڈاؤن کے باعث روپے کی قدر پر بھی دباؤ میں اضافہ،ڈالر آئے روز مہنگا

لاہور (پی این آئی ) لاک ڈاؤن کے باعث روپے کی قدر پر بھی دباؤ بڑھ رہاہے اور ڈالر آئے روز مہنگا ہوتا چلا جارہاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 167 روپے 25 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ل

اک ڈاؤن کے باعث روپے پر دباؤ بڑھ رہاہے اور اب تک روپے کی قدر میں 5.4 فیصدکمی واقع ہو چکی ہے ، 17 روز کے دوران ڈالر 8 روپے 58 پیسے مہنگا ہواہے ، ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قرضوں کے بوجھ میں 850 ارب روپے اضافہ ہو گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں حالات کچھ بہتری کی جانب گامزن دکھائی دیتے ہیں ، آج صبح سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو انڈیکس 30 ہزار 579 کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی ۔ سٹاک مارکیٹ میں اس وقت 311 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 30 ہزار 890 کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 864 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 54 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 429 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ 28 افراد کی صحت تشویشناک بتائی جارہی ہے جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے ۔حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ متاثرہ دیہاڑی داروں کیلئے ریلیف پروگرام کا اعلان کیا گیاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close