سرمایہ کاری میں کھربوں روپے کا اضافہ،سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی زبردست تیزی، رواں ہفتے کے دوران مارکیٹ میں مسلسل تیزی دیکھنے میں آئی، 5 روز کے دوران 100 انڈیکس میں 3600 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، سرمایہ کاری میں کھربوں روپے کا اضافہ۔ تفصیلات

کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث 100انڈیکس میں 31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس مزید839.12پوائنٹس کے اضافے سے 31621.79پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔کرونا وائرس کے باعث جہاں دنیا کی دیگر اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار ہوئی تھیں، وہیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل مندی کا شکار تھی۔تاہم حکومت کی کوششوں کے بعد بالآخر رواں ہفتے مارکیٹ نے کم بیک کیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں تین روز قبل 100انڈیکس میں 1208 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی جس کے بعد چار سال بعد ایک دن میں 1200 پوائنٹس کی تیزی رکارڈ کی گئی تھی۔دو روز قبل اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 273.94 پوائنٹس بڑھا تھا جبکہ گزشتہ کاروباری روز بھی تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 1277 بڑھ گیا تھا۔ یوں صرف 3 سے 4 روز کے دوران مارکیٹ میں تقریباً 3600 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ آج آخری کاروباری روز کے دوران تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت1کھرب 41ارب26کروڑ48لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر 60کھرب 16ارب 39کروڑ91لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 25کروڑ18لاکھ74ہزار شیئرز رہا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار رہے گا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس اثرات سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا کی سب سے بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دیا گیا تھا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چند ماہ کے دوران 14 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close