لاک ڈاؤن میں دودھ کی فروخت کی اجازت دیں ورنہ مئی میں دودھ 300 روپے فی لیٹر ملے گا، ڈیری ایسوسی ایشن کی دہمکی

اسلام آباد(پی این آئی)ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے درست منصوبہ بندی نہ کی گئی تو مئی میں دودھ 300 روپے فی لیٹر سے کم نہیں ملے گا۔ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومت

کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔ایسوسی ایشن نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ چارے، دودھ اور گوشت کی ترسیل اور دودھ کی دوکانوں کو پابندی سے مستثنی’ قراردیا جائے۔ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پابندی کے حوالے سے ہمارے ساتھ بھی مشاورت کرے کیونکہ درست منصوبہ بندی کے بغیر کیے گئے فیصلوں سے مئی میں دودھ 300روپےفی لیٹر سے کم میں نہیں ملے گا۔خیال رہے کہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کر رکھا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران صرف سبزی، پرچون اور دودوھ کی دکانوں، میڈیکل اسٹوراور اسپتالوں کو کھلا رکھنے کی اجازت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close