پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدستور مندی کا رجحان، کاروبار دو گھنٹے کے لیے روک دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان بدستور برقرار ہے اور 100 انڈکس میں شدید مندی کے بعد آج کاروبار دو گھنٹے کے لیے روک دیا گیا ہے۔کوروناوائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری مندی کا سلسلہ بدستور برقرار ہے اور آج بھی 100 انڈکس

میں 1270 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔1270 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈکس میں 27294 پر پہنچ گیا جس کے بعد کاروبار 45 منٹ کے بجائے 2 گھنٹے کے لیے روک دیا گیا۔ایک طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار ہے تو دوسری طرف ڈالر کی اونچی اڑان شروع ہو گئی ہے، آج انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 162 روپے کا ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close