اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح میں 6 روپے 26 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر عائد پیٹرولم لیوی کی شرح میں 2روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد مٹی
کے تیل پر پیٹرولیم لیوی بڑھا کر 18روپے 59 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 8 روپے 44 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول پرعائد پیٹرولیم لیوی کی شرح کم کرکے 17 روپے 16پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے ۔علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 56 پیست فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح کم کرکے 15 روپے 49 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں